”گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ زبردستی روکیں گے “ تشویشناک دھمکی سامنے آگئی

”گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ زبردستی روکیں گے “ تشویشناک دھمکی سامنے ...
”گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ زبردستی روکیں گے “ تشویشناک دھمکی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ نواز کے باغی رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوجرانولہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ بزور بازو روکیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے رہنما خرم دستگیر نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ کرے، جلسہ مقررہ وقت پر مقررہ مقام پر ہوکر رہے گا۔
نجی نیوز چینل سما کے مطابق اشرف انصاری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے تمام شہری ان کا تعلق خواہ کسی بھی شبعہ زندگی سے کیوں نہ ہو وہ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہوں وہ ہر اس پروگرام کو مسترد کردیں گے جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہو اور پاکستان کے استحکام کے خلاف ہو۔دوسری جانب خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا۔ جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت کیلئے تین تاریخ کو درخواست دی تھی۔ اس کا اب تک جواب نہیں دیا گیا۔ اگر پیر کی صبح تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا تو پھر اپوزیشن کی تمام جماعتیں جی ٹی روڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ کریں گی۔خرم دستگیر خان نے باغی ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوٹوں نے تو اپنا فیصلہ بدل لیا ہے لیکن گوجرانوالہ کے عوام وہیں کھڑے ہیں جہاں وہ 2018 میں کھڑے تھے۔

مزید :

قومی -