بھارت کے دو شہروں میں داعش کے ٹریننگ کیمپ ہیں:سینیٹر رحمان ملک

بھارت کے دو شہروں میں داعش کے ٹریننگ کیمپ ہیں:سینیٹر رحمان ملک
بھارت کے دو شہروں میں داعش کے ٹریننگ کیمپ ہیں:سینیٹر رحمان ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے بھارت کے دو شہروں میں کالعدم تنظیم داعش کے کیمپ ہیں اوربھارت کے 40بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار داعش کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے،بھارت کے شہر کرناٹکا اور کیرالہ میں داعش کے کیمپ ہیں۔ بھارت کے 40 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، کیا یہ چیز فیٹف کو نظر نہیں آ رہی؟سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ میرے خلاف بہت باتیں کر رہے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فیٹف کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہیے، یہ بات تو اب دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے کہ بھارت کالعدم تنظیم داعش کو سپورٹ کررہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بھارت کے خلاف اتنے شواہد ہیں، ہمیں فیٹف میں اس کے خلاف جانا چاہیے،ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ بھارت نے پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، آر ایس ایس اور داعش کا پاکستان کے خلاف محاذ بن چکا ہے۔ دشمن پاکستان کے پیچھے پڑا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی کی دہشت گردی کے بار ے میں حکومت، فیٹف اور اقوام متحدہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں۔ بھارت کو گرے نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہیے۔ داعش اور آر ایس ایس کا محاذ پاکستان اور چین کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی لوگوں نے شام میں داعش سے ٹریننگ لیں۔

مزید :

قومی -