دنیا بھر میں 2 کروڑ 90 لاکھ خواتین جدید غلامی کا شکار ، دل دہلا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

دنیا بھر میں 2 کروڑ 90 لاکھ خواتین جدید غلامی کا شکار ، دل دہلا دینے والی رپورٹ ...
دنیا بھر میں 2 کروڑ 90 لاکھ خواتین جدید غلامی کا شکار ، دل دہلا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن:    سورس:   Flicker

  

ڈوڈوما (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا میں 29 ملین (2 کروڑ 90 لاکھ) خواتین اور لڑکیاں جدید غلامی کا شکار ہیں، ان خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی کی شادی، جبری مزدوری ، قرضوں اور گھریلو قید کی صورتوں میں جدید غلامی کا سامنا ہے۔

جدید غلامی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم واک فری کی جانب سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ تنظیم کی شریک بانی گریس فوریسٹ کے مطابق دنیا میں ہر 130 میں سے ایک خاتون ، لڑکی کو جدید غلامی کا سامنا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جدید غلامی کا چہرہ بدترین انداز میں تبدیل ہوا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے سب سے بے سہارا لوگوں کو مزید غلامی میں دھکیلا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار انتہائی محتاط انداز میں مرتب کیے گئے ہیں اور ان میں کورونا کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -