حکومت سےنجات حاصل کرنےکےلئے پیپلزپارٹی کیا کرنے جا رہی ہے؟قمرزمان کائرہ نےپارٹی پالیسی کھل کر بتا دی

حکومت سےنجات حاصل کرنےکےلئے پیپلزپارٹی کیا کرنے جا رہی ہے؟قمرزمان کائرہ ...
حکومت سےنجات حاصل کرنےکےلئے پیپلزپارٹی کیا کرنے جا رہی ہے؟قمرزمان کائرہ نےپارٹی پالیسی کھل کر بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کیخلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، پیپلزپارٹی سیاسی سکور پوائنٹ کی بجائے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرنے کیساتھ کراچی میں میزبانی بھی کریگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ موجودہ نااہل،نالائق اور ناتجربہ کار حکومت سےنجات کیلئے پیپلزپارٹی سیاسی سکور پوائنٹ کی بجائے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرنے کیساتھ کراچی میں میزبانی بھی کریگی، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کیخلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی کردار کشی کی مہم چلارہی ہے،گرفتاریاں اورمقدمات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں مگر ہم ان سے مرغوب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور شہبازشریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ،غداری اور بغاوت کے مقدمات کا اندراج حکومتی بوکھلاہٹ ،اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کامنہ بولتاثبوت ہے،اپوزیشن متحد ہو کرحکومت کےغیر قانونی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو گجرانوالہ جلسہ میں قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -