امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ سال میں 2  بار اپنی سالگرہ مناتے ہیں؟

امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ سال میں 2  بار اپنی ...
امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ سال میں 2  بار اپنی سالگرہ مناتے ہیں؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے بادشاہ اور بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن آج (11 اکتوبر) کو اپنا 78 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ممبئی کے ساحل جوہو پر واقع امیتابھ بچن کے بنگلے کے باہر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے آئے ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔

11 اکتوبر 1942 کو مشہور ہندی شاعر ہری ونش رائے بچن کے گھر پیدا ہونے والے امیتابھ ہری ونش بچن نے 1969 میں سات ہندوستانی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔ 1971 میں اس وقت کے سپر سٹار راجیش کھنہ کے ساتھ  فلم آنند میں سپورٹنگ رول نے انہیں پہچان دی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، وہ آج بھی بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کی زندگی ہر انسان کی طرح بہت سے نشیب و فراز سے بھرپور ہے لیکن 26 جولائی 1982 کو پیش آنے والا واقعہ ان کی زندگی میں اہم ترین سمجھا جاتا ہے۔ اس سال فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ جاری تھی، اس میں ایک ایکشن سین تھا جو سٹنٹ آرٹسٹ نے کرنا تھا لیکن امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ خود یہ سین ریکارڈ کرائیں گے۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق سین کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو ایک میز سے نیچے گرنا تھا، جب وہ نیچے گرنے لگے تو میز کا کونا ان کے پیٹ پر لگا جس سے ان کی تِلی پھٹ گئی اور بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی جس کے دوران چند منٹ کیلئے یوں لگا کہ امیتابھ بچن گزر چکے ہیں۔ پھر ڈاکٹرز نے ان کے دل میں ایڈرینل انجیکشن دیا جس کے بعد ان کی سانسیں بحال ہوئیں۔

اس واقعے کے بعد سے امیتابھ بچن کے دوست سمجھتے ہیں کہ انہوں نے دوسرا جنم لیا ہے اس لیے وہ 2 اگست کو بھی بگ بی کی سالگرہ مناتے ہیں۔

مزید :

تفریح -