پاکستان کا وہ شہر جہاں ”ڈرون پولیس“آگئی

پاکستان کا وہ شہر جہاں ”ڈرون پولیس“آگئی
پاکستان کا وہ شہر جہاں ”ڈرون پولیس“آگئی
سورس: pixabay.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی پولیس نے بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کی مدد سے ائیرپٹرولنگ کا آغاز کردیا۔ ان ڈرون کیمروں کے ذریعے کرائم سین کی عکس بندی کے علاوہ ایمرجنسی میں ریسکیو کا کام بھی لیا جائے گا۔نجی نیوز چینل سما کے مطابق ایس پی سٹی عمر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک ائیرپٹرولنگ یونٹ بنایا ہے جس میں ڈرون کیمرے متعارف کرائے ہیں۔ ان کے ذریعے کرائم ہاٹ اسپاٹ پر پٹرولنگ اور ائیرسرویلنس کریں گے۔ اس کے ساتھ اس کو ریسکیو آپریشن کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کرائم سینز میں پورے ایریا کو سکین کرنا ہوتا ہے تاکہ ادھر سے شواہد جمع کرسکیں۔ وہ بھی ان ڈرونز کے ذریعے کریں گے۔ محاصرہ اور سرچ آپریشنز کے دوران جیسے جیسے فورس آگے جارہی ہوگی، اسے ڈرون کی سپورٹ ہوگی۔ ڈرون سے ان کی مانیٹرنگ ہورہی ہوگی۔ ٹریفک منیجمنٹ کے لیے بھی ڈرون کا استعمال ہوگا۔