8 کی روٹی 10 روپے کی کرنے کا فیصلہ، عوام کا جوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

8 کی روٹی 10 روپے کی کرنے کا فیصلہ، عوام کا جوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
8 کی روٹی 10 روپے کی کرنے کا فیصلہ، عوام کا جوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
کیپشن:    سورس:   Wikimedia Commons

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نان بائی ایسوسی ایشن نے مہنگے آٹے کی وجہ سے روٹی کا ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سے 8 روپے والی سادہ روٹی کی قیمت 10 روپے ہوسکتی ہے۔ آٹا مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔ 860 روپے میں آٹے کا تھیلا کہیں بھی نہیں مل رہا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 سال سے روٹی کی قیمت 6 روپے پر برقرار رہی لیکن اس سال ہر چیز کی قیمت میں کئی بار اضافہ ہوا ہے۔ حکومت آٹے کی قیمت میں کمی کرے ورنہ روٹی مہنگی ہوجائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -