سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز
کیپشن:    سورس:   File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ترجمان بلال ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز سابق صدر کا چیک اپ کر رہے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت خرابی کا شکار ہے۔ کچھ عرصہ پہلے وہ صحت کی وجہ سے ہی لمبے عرصے کیلئے منظر عام سے غائب رہے تھے جس دوران طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -