رافیل نڈال نے 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)رافیل نڈال نے 13 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکوچ کو شکست دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ رافیل نڈال نے فائنل میں سربین کھلاڑی نواک جوکوچ کو شکست دے کر ریکارڈ 13 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔اس جیت کے ساتھ ہی نڈال نے 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا راجر فیڈرر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
رافیل نڈال نے فائنل میں 0۔6 ، 2۔6 اور 5۔7 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل ہارنے والے جوکووچ نے بھی 17 گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔