مولانا عادل خان کی شہادت، علماء کمیٹی نے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی

مولانا عادل خان کی شہادت، علماء کمیٹی نے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی
مولانا عادل خان کی شہادت، علماء کمیٹی نے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) علماء کمیٹی نے مولانا ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کے افسوسناک واقعے پر علماء کمیٹی کراچی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

علماء کمیٹی کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کی شہادت اور نماز جنازہ کے بعد پرامن ہیں، حکومت رسمی بیانات کے بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ مولانا عادل کے ادارے سمیت دیگر علماء کو سکیورٹی فراہم کرے۔

علماء کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے گا۔ ایسا نہ ہوا تو ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا اور پورے ملک میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو ہفتہ کی شام کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اس وقت شہید کردیا گیا تھا جب وہ دارالعلوم کورنگی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے۔