مولاناعادل خان پر حملے سے ثابت ہوگیا ملک دشمن عناصر ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں:علامہ اورنگزیب فاروقی

مولاناعادل خان پر حملے سے ثابت ہوگیا ملک دشمن عناصر ریاستی اداروں کی پہنچ سے ...
مولاناعادل خان پر حملے سے ثابت ہوگیا ملک دشمن عناصر ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں:علامہ اورنگزیب فاروقی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اہلسنّت والجماعت پاکستان کےمرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نےکہاکہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے،حملے سے ثابت ہوگیا کہ ملک دشمن عناصر ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں،سانحہ کراچی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پیشگی خطرات و خدشات کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہوچکے ہیں،اہلسنّت والجماعت ڈاکٹر عادل خان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ  صبر کا دامن مزید نہیں تھام سکتے، وفاقی حکومت  قائد تحریک تحفظ ناموس اصحاب رسول مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کےقاتلوں کوگرفتارکرکےمنظرعام پرلائے،کروڑوں پاکستانی مسلمانوں کاایک ہی مطالبہ ہےکہ قاتلوں اور ان کےسرپرستوں کو پاتال سےبھی نکال کرقوم کےسامنےلایاجائے،امن امن کاراگ سن سن کرتھک گئےہیں مزیدلاشیں نہیں اٹھاسکتے۔اُنہوں نےکہاکہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کی سازشوں کے پیچھے پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں کوکسی صورت بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا،اب گستاخان صحابہ کا گلی گلی پیچھا کیا جائے گا،مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کا خون ہر صورت رنگ لائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -