مولاناعادل خان کے قاتل فی الفور گرفتار نہ کیے گئے تو ۔۔۔وفاق المدارس نے حکومت کو سخت تنبیہ کر دی

مولاناعادل خان کے قاتل فی الفور گرفتار نہ کیے گئے تو ۔۔۔وفاق المدارس نے ...
مولاناعادل خان کے قاتل فی الفور گرفتار نہ کیے گئے تو ۔۔۔وفاق المدارس نے حکومت کو سخت تنبیہ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتل فی الفور گرفتار نہ کیے گئے تو اس کے نتیجے میں ملکی امن و امان کو سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے,حکمران ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے,حکمران محض بیان بازی سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے, مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کے پس پردہ عوامل اور اسباب سے قوم کو آگاہ کیا جائے,اب نوجوانوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے بھی اپنے ضبط کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر،مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے,ان کی شہادت کے پس پردہ عوامل اور اسباب سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے اور آئندہ کے لیے ان اسباب و عوامل کا خاتمہ کیا جائے، اگر مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتل فی الفور گرفتار نہ کیے گئے تو اس کے وطن عزیز کے امن و امان اور مستقبل پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیااورکہاکہ حکمران محض بیان بازی سےبری الذمہ نہیں ہوسکتے،وہ قاتلوں کی گرفتاری کےلیےموثرکردارادا کریں ،اب صورت حال یہ ہوچکی ہے کہ نوجوانوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے اپنے بھی ضبط کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں,اللہ رب العزت ہی ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور ملک کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔

مزید :

قومی -