ڈبل سواری پر پابندی لگا کر سندھ حکومت نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کر لیا:متحدہ قومی موومنٹ

ڈبل سواری پر پابندی لگا کر سندھ حکومت نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کر لیا:متحدہ ...
 ڈبل سواری پر پابندی لگا کر سندھ حکومت نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کر لیا:متحدہ قومی موومنٹ

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شہر کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات جہاں حکومت سندھ کی نااہلی ثابت کرتی ہے، وہیں پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے سندھ حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی نہیں کرسکتی اور انتظامی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے غریب اومتوسط ظبقے کے افراد اور طلبہ شدید متاثر ہوتے ہیں،سندھ حکومت لوگوں کے جان مال کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور عوام سے سہولیات چھینے سے اجتناب برتے ،امن وامان کی خراب صورتحال حکومت سندھ کی بدعنوانی اور نااہلی کا شاخسانہ ہے, اسکی سزا عوام کو دینے کے بجائے اپنا قبلہ درست کرے ۔اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فل فور ختم کرایا جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -