ناردرن پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ناردرن پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ناردرن پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن:    سورس:   twitter/@TheRealPCBMedia

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن پاکستان نے حارث روف کی شان دار باولنگ کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ناردرن کی ٹیم نے نسبتاً آسان ہدف دیا۔

ناردن پاکستان کے دونوں اوپنر عمر امین اور ذیشان ملک بالترتیب 4 اور 6 رنز بنا کر شروع میں ہی آوٹ ہوئے۔سہیل اختر نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی جس کے لیے روحیل نذیر نے 9 اور آصف علی 28 رنز بنا کر ساتھ دیا جبکہ سہیل اختر 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو ٹیم کا سکور3 وکٹوں پر 63 رنز تھا۔آصف علی کے ساتھ شاداب خان نے 9 رنز کا اضافہ کیا اور 98 کے سکور پر 5 وکٹیں آصف کی صورت میں گری، محمد نواز آوٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو 138 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان عماد وسیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آوٹ ہوئے بغیر 26 رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 145 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کا آغاز بھی ناقص تھا اور صرف 26 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں، شان مسعود 4، عمر صدیق صفر اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر گئے۔سندھ کے خلاف شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے والے خوش دل شاہ نے 26 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن رن آوٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

حسین طلعت نے 12 اور ذیشان اشرف نے 25 رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے آو¿ٹ ہوئے بغیر 33 رنز بنا کر ٹیم کو جیتوانے کی کوشش کی لیکن بار آور ثابت نہیں ہوئی۔سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 140 رنز بنا سکی اور میچ صرف 5 رنز سے ہار گئیں۔ناردرن کے حارث رووف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید :

کھیل -