ڈاکٹر عبدالقدیر خان کون تھے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کون تھے؟

  

محسن پاکستان کا تعارف

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے،1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے، 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی،1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا،یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،یہ ان کا تاریخ ساز کارنامہ اور ملک پر احسان عظیم ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں ہلال امتیاز دیاگیا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا،اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے،وفات کے وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان اتوار 10 اکتوبر کی علی الصبح 6:20 پر دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -