ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں،عنصر مجید

  ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں،عنصر مجید

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے معروف سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں، پوری قوم انکے انتقال پر سوگوار ہے۔ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعبد القدیرخان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -