ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال المناک قومی نقصان ہے،ڈاکٹراقبال قریشی

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال المناک قومی نقصان ہے،ڈاکٹراقبال قریشی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان، معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دنیا سے رخصت ہوجانا ایک المناک قومی نقصان ہے۔ ان کی ملک کے لئے خدمات فقیدالمثال اور ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔ ان کی سماجی، تعلیمی اور مذہبی خدمات بھی قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سب سے بڑا منصوبہ لاہور میں تعمیر ہونے والا ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ہے۔ جس کا گرے سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے جبکہ علاج معالجہ کا آغاز اگلے سال دسمبر 2022سے شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے لئے مغفرت کی دعا کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -