ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، میاں اسلم اقبال

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، میاں اسلم اقبال

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نیمایہ ناز سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم محسن پاکستان ہیں اور قوم ان کے احسان کو کبھی بھول نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

کامرس -