پریباس اوپن،ڈینیئل میڈویڈوف نے تیسرے راؤنڈمیں جگہ بنالی

    پریباس اوپن،ڈینیئل میڈویڈوف نے تیسرے راؤنڈمیں جگہ بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انڈین ویلز  (اے پی پی):ٹاپ سیڈ ڈینیئل میڈویڈوف نے میکنزی میک ڈونلڈ، اینڈرے روبلوف نے کارلوس ٹیبرنر، گریگور دمتروف نے ڈینیئل التمائر اور اسلان کراتسیف نے سالواترو کارسو کو شکست دے کر بی این پی پریباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام پریباس اوپن کے دلچسپ مقابلے انڈین ویلز میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میڈویڈوف نے امریکا کے میکنزی میک ڈونلڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
 فورتھ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف نے سپین کے کارلوس ٹیبرنر کے خلاف 3-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے جرمنی کے ڈینیئل التمائر کو 4-6 اور 2-6 سے زیر کیا جبکہ روس کے اسلان کراتسیف نے اٹلی کے سالواترو کارسو کو بآسانی 0-6 اور 2-6 شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کر لی۔