ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، شعیب اختر

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، شعیب اختر

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اپنے بیان میں شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیت کی اور لکھا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہمیشہ پاکستان کے قومی ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔سابق اسپن بولر سعید اجمل نے محسنِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتاہوں انکی مغفرت کیلئے دعاگوہوں۔

شعیب اختر

مزید :

صفحہ اول -