کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے احاطہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے احاطہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز ...

  

کابل (این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے احاطہ میں محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹویٹر پر غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان سمیت پاکستانی سفارتخانہ کے سینئر ھکام اور سفارتی عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے مغفرت اوربلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

کابل نماز جنازہ

مزید :

صفحہ اول -