ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر مذہبی سکالر، صحافیوں، کرکٹرز کا دکھ اور رنج کا اظہار 

ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر مذہبی سکالر، صحافیوں، کرکٹرز کا دکھ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر صحافیوں، کرکٹرز و دیگر نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی، نامور سائنسدان اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے نام سے مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر مذہبی سکالر، صحافیوں، کرکٹرز اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے دکھ، غم اور رنج کا اظہار کیا گیا۔معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے محسنِ پاکستان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دکھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا قیمتی سرمایہ تھے،سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ الوداع ڈاکٹر عبدالقدیر خان، پاکستان کیلئے آپ کی محبت اور قربانیوں نے آپ کے ساتھ احترام کا ایک ایسا رشتہ قائم کیا جو مرتے دم تک قائم رہے گا۔صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس ملک کے ہیرو ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اسے نہ وہ بھولے نہ ہی قوم، اللہ اْنہیں غریق رحمت کرے۔ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان رخصت ہوئے، ایٹم بم بنا کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا، شاید ہم مشرف دور میں اپنے اس عظیم محسن کو ٹی وی پر لا کر معافی منگوانے کے قومی جْرم کا مداوا کر سکیں۔کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے قومی ہیرو اور اثاثے کی موت کی خبر سن کے بہت دکھ ہوا۔بابر اعظم نے لکھا کہ آپ کو ہمیشہ محسنِ پاکستان کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور ہم ہمیشہ آپ کے مقروض رہیں گے۔کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ لیجنڈری ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ہم نے ایک اور محب وطن کو کھودیا، محسنِ پاکستان، ایک حقیقی ہیرو اور پاکستان کے نجات دہندہ تھے، ہماری قوم، اپنے پیارے ملک کی خاطر آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، عظیم سائنسدان کی ایٹمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قومی ویمن ٹیم کی کرکٹر ندا ڈار نے کہا کہ اگر کسی قوم کے پاس آپ جیسے ہیرو ہوں تو وہ حیرت انگیز کام کرسکتی ہے۔ٹی وی شو میزبان وقار ذکا نے لکھا کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں آنے کے لیے متاثر کرنے کے لیے مجھے کتنا حوصلہ دیا تھا۔
رنج کا اظہار

مزید :

صفحہ اول -