کے پی نیشنل ہاکی لیگ مقابلوں   کے دوران محسن پاکستان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی 

کے پی نیشنل ہاکی لیگ مقابلوں   کے دوران محسن پاکستان کی غائبانہ نماز جنازہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے مقابلوں کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کے اختتام پر خیبرپختواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ‘ اولمپین رحیم خان‘ ضیاء بنوری سمیت پشاور فالکن اور ٹرائبل کی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کثیر تعداد میں سٹیڈیم کے ملازمین نے  غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی انہوں نے ڈاکٹر قدیر کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ 
کے پی 

مزید :

صفحہ اول -