پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ایڈز کے 193 مزید کیس سامنے آگئے

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ایڈز کے 193 مزید کیس سامنے آگئے
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ایڈز کے 193 مزید کیس سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) لاڑکانہ، شکارپور اور ملحقہ اضلاع میں رواں سال ایچ آئی وی ایڈز کے 193 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت سندھ، یو این ایڈز اوریونیسیف کےجوائنٹ مشن نے لاڑکانہ اور رتوڈیرو کا دورہ کیا۔

جیو نیوز کے مطابق  صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پچوہو نے بتایا کہ صرف لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں رواں سال ایچ آئی وی کے 108  اور شکارپور میں سال ایچ آئی وی کے44 کیسزرپورٹ ہوئے،  لاڑکانہ ڈویژن اوراطراف میں اتائیوں نےتباہی مچارکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول کی سہولیات دستیاب نہیں، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انفیکشن پروینشن اینڈ کنٹرول کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ڈی جی ہیلتھ، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن سے مل کر اتائیوں کے خلاف کارروائی کرے۔اس موقع پر یواین ایڈز کا کہنا تھاکہ لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کنٹرول اہداف کےحصول کیلئے تیار ہیں۔