صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پرویز ملک کے انتقال پر تعزیت ، پارٹی کا بڑا نقصان قرار دے دیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پرویز ملک کے انتقال پر تعزیت ، پارٹی کا بڑا نقصان ...
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پرویز ملک کے انتقال پر تعزیت ، پارٹی کا بڑا نقصان قرار دے دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی وفات کو پارٹی کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن قابل ، وفادار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ، پرویز ملک مخلص بھائی اور ساتھی تھے ان کی رحلت سے بہت نقصان پہنچا ہے ، ان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے وابستگی ، وفاداری کا تعلق مثالی رہا ہے ۔ ملک ، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز ملک عجز و انکسار کاپیکر اور رحم دل انسان تھے ، پرویز ملک کی وفات کا صدمہ ایسا ہی ہے جیسے والد اور بزرگ کو کھونے کا۔

مزید :

قومی -سیاست -