"ڈاکٹر عبدالقدیر نے فیصل مسجد میں تدفین کی کبھی خواہش نہیں کی بلکہ وہ چاہتے تھے کہ۔ ۔ ۔" محسن پاکستان کے انتقال کے بعد سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"ڈاکٹر عبدالقدیر نے فیصل مسجد میں تدفین کی کبھی خواہش نہیں کی بلکہ وہ چاہتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محسن پاکستان اور نامو رایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز دنیا فانی سے رخصت ہوگئے اور ان کی تدفین ایچ 8 قبرستان میں کی گئی ، اب سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایک سیکیورٹی افسر کے حوالے سے بتایاکہ "ڈاکٹر صاحب نے فیصل مسجد میں تدفین کی کبھی خواہش نہیں کی وہ چاہتے تھے کہ انہیں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے احاطے میں دفن کیا جائے"۔

ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے لکھا کہ " "ڈاکٹر صاحب چاہتے تھے کہ انہیں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے احاطے میں دفن کیا جائے تاہم اہل و عیال کو خدشہ تھا کہ شاید وہاں قبر پر جانے کی اتنی آسانی سے اجازت نہ ہو ، اس لئے وہ انکی H-8 قبرستان میں تدفین کے حامی تھے ڈاکٹرصاحب نے اتفاق کیا"۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ " درج بالا الفاظ ایک افسر کے ہیں جو  10 سال ڈاکٹر عبدالقدیر کی سکیورٹی ڈیوٹی کرتا رہا،  اسکے بقول تدفین کا معاملہ پہلی دفعہ 2017 میں زیر بحث آیا جب ڈاکٹر صاحب ہسپتال داخل ہوئے تھے"۔


 

مزید :

اہم خبریں -قومی -