53 ویں ورلڈملٹری چیمپئن شپ اختتام پذیر، پاکستان نے کتنے تمغے حاصل کیے ؟ آپ بھی جانیے

53 ویں ورلڈملٹری چیمپئن شپ اختتام پذیر، پاکستان نے کتنے تمغے حاصل کیے ؟ آپ بھی ...
53 ویں ورلڈملٹری چیمپئن شپ اختتام پذیر، پاکستان نے کتنے تمغے حاصل کیے ؟ آپ بھی جانیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  53 ویں ورلڈملٹری چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ورلڈملٹری چیمپئن شپ کے مقابلے لاہورگیریژن کی شوٹنگ گیلری میں ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق خواتین کی اسکیٹ شوٹنگ کیٹیگری میں فرانس کی اناسٹاسیونےسونےاور اناٹاسیہ نےچاندی جبکہ پاکستان کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نےکانسی کا تمغہ جیتا ۔مردوں کی کیٹیگری میں پاکستان کےآصف محمودنےسونے،وحید عالم نے چاندی  جبکہ ذیشان نےکانسی کاتمغہ حاصل کیا ۔ مکس کیٹیگری میں روس کی ٹیم نےسونےجبکہ پاکستان ٹیم نےچاندی  اورکانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

دفاع وطن -