سعودی عرب کے 42 تاجروں کی پاکستان میں  سرمایہ کاری میں دلچسپی ، زبردست خبر آگئی

سعودی عرب کے 42 تاجروں کی پاکستان میں  سرمایہ کاری میں دلچسپی ، زبردست خبر ...
سعودی عرب کے 42 تاجروں کی پاکستان میں  سرمایہ کاری میں دلچسپی ، زبردست خبر آگئی

  

جدہ  (محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔  سعودی سرمایہ کاروں نے سیمینار کو مفید قرار دیتے ہوئے پاکستان میں موجود مختلف منافع بخش منصوبوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

  سیمینار میں سعودی عرب کے  42 ممتاز تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی جن میں چیئرمین مکہ چیمبرز آف کامرس خلف بن حوسان العتیبی، شیخ مزین ایم بیٹرجی، شیخ زیاد بسام، وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس ہشام بن محمد اے کاکی، مسٹر عبداللہ الدرویش، شیخ عبدالقادر باشن، اور جنرل (ر) مصطفیٰ الجہانی  سمیت دیگر شامل تھے۔

 اس موقع پر سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے پاکستان کی مضبوط معیشت اور کلیدی عوامل کے بارے میں آگاہ کیا جو اسے سرمایہ کاری کی پرکشش منزل بناتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر فوڈ سیفٹی، تعمیرات بشمول نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، زراعت اور کارپوریٹ فارمنگ، کھیلوں اور جراحی کے سامان کی تیاری، راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سمیت رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اسٹریٹجک، معاشی اور کمرشل تعلقات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو  پاکستان میں  بے پناہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل کے مکمل تعاون اور اسک ے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی۔

  یہ سیمینار مملکت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے دو برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں اس طرح کے اقدامات کا ایک حصہ تھا جس کے لئے قونصل جنرل خالد مجید  اور جدہ کے قونصل کمرشل قونصلر  وحید شاہ نے  سعودی سرمایہ کاروں سے  تعلقات پیدا کر کے انہیں  سفیر پاکستان سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -تارکین پاکستان -