جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام لاہور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازِ جنازہ

جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام لاہور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازِ ...
جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام لاہور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نمازِ جنازہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام محسن پاکستان اور عالم اسلام کے ہیرو  ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ  جامع القدس چوک دالگراں میں ادا کی گئی۔  نماز جنازہ جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے پڑھائی، اس موقع پر محسن  پاکستان ڈاکٹر  عبدالقدیرخان کے لئے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت  اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

غائبانہ نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابلِ فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا،ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی،عالم اسلام اور پاکستان ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گا،ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -