نیشنل ٹی 20 کپ، سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے،  کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ؟ آپ بھی جانیے

نیشنل ٹی 20 کپ، سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے،  کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ...
نیشنل ٹی 20 کپ، سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے،  کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ؟ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ 2021ء کے سیمی فائنل مقابلے کل (منگل کو) قدافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔
پہلے سیمی فائنل میچ میں خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔سیمی فائنل تک پہنچنے والی چاروں ٹیموں نے دس ،دس میچز میں سے چھ ،چھ میچز جیتے۔ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلے،سینٹرل پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے اور ناردرن چوتھے نمبر پر رہی۔نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے نام رہا تھا۔

مزید :

کھیل -