مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر تعینات کیےجانے کا امکان
پشاور (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے، حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔
اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔