قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کربے حرمتی، پولیس نے تفتیش شروع کردی

قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کربے حرمتی، پولیس نے تفتیش شروع کردی
قبر سے بزرگ خاتون کی لاش نکال کربے حرمتی، پولیس نے تفتیش شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ویب ڈیسک) ظفروال میں نامعلوم افراد کیجانب سے قبر سے  بزرگ خاتون کی لاش نکال کربے حرمتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گاؤں چک میر ادا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی،  60 سالہ خاتون کی تدفین جمعے کے روز کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے،  واقعہ کیسے پیش آیا، اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔