عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات

Oct 11, 2024 | 12:17 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی تاجر اتحاد کے سینئررہنماؤں نے میاں محمد اسحاق کی قیادت میں پیٹرن چیف پیاف میاں انجم نثار سے ملاقات کی، اس موقع پر میاں طارق نثار بھی موجود تھے، عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے میاں انجم نثار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، آپ نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماعی مفادات اور کاروبار کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔  ہمیں قوی اُمید ہے کہ چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے بعد نو منتخب قیادت تجارت و صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تاجر دوست پالیسیوں کی تشکیل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔عوامی تاجر اتحاد کا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کا ووٹ دینے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ چیمبر کی نو منتخب قیادت تاجر وں وصنعتکاروں کی توقعات پرپور ا اُترے گی۔

وفد میں الطاف حسین رندھاوا،راشد چوہدری،نوید بٹ، ثاقب بھٹی،شہزاد خان،رانا منظور حسین،عمران حیدر،جنید وارثی،طارق شیخ،محبوب عالم و دیگر رہنما شامل تھے۔

مزیدخبریں