ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے‘فیلڈ میں نہ آئے

Oct 11, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے۔بخار کی وجہ سے ابرار چوتھے روز ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں نہیں آئے۔ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں