کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشنل وجوہات کے سبب آج بھی 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 2 کو کراچی اتار لیا گیا جبکہ 22 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 319 منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پروازیں ای آر 502، پی ایف 125، 126 منسوخ کر دی گئیں۔
فیصل آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 منسوخ کر دی گئی جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 اور پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 217 بھی منسوخ کر دی گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق ابوظہبی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 262 اور دبئی کے لیے پی کے 233 بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ مسقط سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 725 منسوخ اور جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی منتقل کی گئی ہے۔مسقط سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 292 بھی کراچی اتار لی گئی ہے۔