وزیر اعظم کا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان 

Oct 11, 2024 | 06:20 PM

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاءتارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں