سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Oct 11, 2024 | 06:32 PM

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 273900 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315روپے کے اضافے سے 234825 روپے کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالرکے اضافے سے 2640ڈالر کی سطح پر  آگئیں، ا س کے  برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں