جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کراچی میں ادا کی جانے والی نمازِ جنازہ میں سیاسی وسماجی اور قبائلی سرداروں سمیت شہریوں نے بھِی شرکت کی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی نمازِ جنازہ میں سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد الہٰی بخش سومرو کی تدفین جیکب آباد مین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔
سینیئر سیاستدان و سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی عمر 98 سال تھی۔
مرحوم الہٰی بخش سومرو کا تعلق شکارپور میں آباد سومرو خاندان سے ہے۔ وہ مولا بخش سومرو کے فرزند، احمد میاں سومرو کے بھائی اور سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو کے چچا تھے۔