ڈوریمون کارٹون کو اپنی آواز دینے والی خاتون چل بسی

Oct 11, 2024 | 09:25 PM

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کی روبوٹک کارٹون بلی ڈوریمون کے کردار کو اپنی آواز دینے والی خاتون نوبویو اویاما 90 برس کی عمر میں چل بسی۔ 

صوتی فنکارہ نوبویو اویاما المعروف رسپی وائس آف ڈوریمون 1979 سے 2005 تک یہ کام کرتی رہیں۔

وہ 29 ستمبر 2024 کو طبعی وجوہات کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، ان کی ایجنسی ایکٹرز سیون نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔

ڈوریمون اور نوبیتا نامی بچے کی دوستی پر مبنی یہ کارٹون بچوں میں بے حد مقبول ہوا، اس اینیمیٹڈ سیریز کو جاپان اور دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں نے خوب پسند کیا، اور اس کا درجنوں زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔

نوبویو 1933 میں ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1956 میں جاپان کے این ایچ کے پبلک ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے سے ڈیبیو کیا۔ انہیں 1957 میں پہلی مرتبہ وائس ایکٹنگ کا کردار ٹی وی ڈراما سیریز لاسی کے ڈب شدہ ورژن میں ملا۔
 

مزیدخبریں