سانحہ دکی، کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

Oct 11, 2024 | 09:43 PM

دکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف دھرنا دینے والے مظاہرین اور حکومت بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 مظاہرین اور حکومت بلوچستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق صوبائی حکومت مارے جانے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ ادا کرے گی، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔معاہدے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور مزدوروں کی لاشیں ورثا کے سپرد کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے، شہریوں نے مذکورہ افسوسناک واقعے کے بعد مزدوروں کی میتیں کوئٹہ خان کے باچا خان چوک پر رکھ کر دھرنا دے رکھا تھا۔

دکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی تھی، شہریوں کا میتیں رکھ کر دھرنے کے دوران مطالبہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں