عابد کشمیری ورسٹائل اداکار تھے، مداحین کو تادیر کمی محسوس ہوگی:وزیر اعلیٰ پنجاب

Oct 11, 2024 | 10:03 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نامور اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے سوگوار خاندان اور مداحین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد کشمیری ورسٹائل اداکار تھے، مداحین کو تادیر کمی محسوس ہوگی۔

مزیدخبریں