پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

Oct 11, 2024 | 10:09 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے ہواوے کے تعاون سے تیار کیا گیا ملک کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم) سسٹم لانچ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس کے بعد اب صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔کمپنی کے بیان کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی 64 ٹی بی پر سیکنڈ فی فائبر ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں 96 ٹی بی پر سیکنڈ تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ہواوے کے تعاون سے تیار کیا گیا سپر C+L سسٹم روایتی سسٹمز کے ذریعہ فراہم کردہ THz 4.8 کے مقابلے میں THz 12 تک کے وسیع آپٹیکل اسپیکٹرم کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی ہائی اسپیڈ 800 جی بی پر سیکنڈ فی ویو لینتھ، الٹرا وائیڈ سپر C+L اسپیکٹرم اور جدید فلیکسیبل گریڈ آپٹیکل سوئچنگ کو یکجا کرتی ہے۔یہ پیش رفت پی ٹی سی ایل کو ملک کی ڈیجیٹل میدان میں سب سے آگے کردیتی ہے جو نیٹ ورک کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے فکسڈ 5.5 جی کےلیے تیار کرتی ہے اور تیز، بہتر اور زیادہ موثر انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو فعال کرتی ہے۔

مزیدخبریں