پی ٹی آئی "سسرائیل" کیخلاف کبھی نہیں جائے گی، انکے بچے سسرائیل کے خرچے پر پل رہے ہیں: عظمٰی بخاری

Oct 11, 2024 | 10:12 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سسرائیل کے خلاف کیوں جائے گی انکے بچے سسرائیل کے خرچے پر پل رہے۔پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے جس کا استعمال لوگوں کی توہین کے لیے ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مزید کہا میرے کیس میں مرکزی ملزمہ کے شوہر کی زونگ کی فرینچائز ہے جس کو ان کے شوہر چلاتے ہیں۔ابھی تک اس خاتون کے نام پر 500 موبائل سمز جاری ہوچکی ہیں۔ان سمز پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔یہ تو سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ظالم ہیں۔عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم اور مظلوم بن جاتے ہیں۔ہمارے پاس نہ فیک اکاؤنٹس ہیں اور نا ہم بنانا چاہتے ہیں۔میں بس اب یہ چاہتی ہوں کہ جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔سوشل میڈیا کو استعمال کے لئے قوانین و ضوابط تیار کرنے ہوں گے۔برازیل کو چونکہ ایکس جواب نہیں دے رہا تھا انہوں نے اس کے خلاف اقدامات کیے۔یہ میرا جہاد ہے جو کسی نہ کسی طرف ضرور جائے گا۔میں وزیر ہوں میں نے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو میں خاموشی سے کرلیتی اور کسی کو پتا بھی نہ چلتا۔یہ500سمز خدمت خلق کے لیے نہیں نکلیں فساد اور بغاوت کے لیے نکالی گئیں ہیں۔وزیراعظم اگر کچھ کرے تو آزادی رائے کا نعرہ لگتا ہے۔مجھے ضرورت پڑی تو میں سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔یہ سارے تماشے اتفاق سے نہیں ہورہے پوری پلاننگ کے ساتھ ہورہے ہیں۔یہ جماعت" سسرائیل" کے خلاف کیوں جائے گی انکے بچے سسرائیل کے خرچے پر پل رہے۔

مزیدخبریں