پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

Oct 11, 2024 | 10:41 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب کے 4 اضلاع میں دفعہ 144 لگا دی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ ان 4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق اُمیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15,000 امیدوار مختلف امتحانات میں شریک ہونگے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں