ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دِنوں آپ کو ایک بڑا مالی فائدہ ملنے کا امکان ہے جو لوگ کافی عرصے سے بندش وغیرہ کا شکار تھے وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وبال جان بنی ہوئی رکاوٹ انشاءاللہ اب تیزی سے ختم ہو گی اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا آج دوپہر تک ایک اہم خوشخبری آپ تک آ جائے گی، انشاءاللہ
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن کے لئے ساری عمر مشکلات برداشت کی ہیں وہ ہی وبال جان بنے ہوئے ہیں اور آپ کو بھی کافی حد تک سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ کون اپنا ہے آپ اس حساب سے چلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
انشاءاللہ اب سکون کا سانس نصیب ہو گا جو کام مشکل لگ رہا تھا وہ اب آسان ہو گا اور راستے کی بڑی رکاوٹ آج ہی دور ہو جائے گی فکر نہ کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ میں ایک خرابی یہ ہے کہ اپنی نظروں اور نیت کو صاف نہیں رکھ پا رہے یہ خود کے ساتھ ظلم ہے سب سے بڑی خرابی موبائل آپ کے ہاتھ میں ہے اس سے آ رہی ہے توبہ کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھا اور خوبصورت دن ہے اللہ کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو بھی مالی پریشانی ہے انشاءاللہ اس کا حل بھی ضرور ملے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت غیروںکی وجہ سے وہ تکلیف دور ہو گی جو اپنوں نے دی تھی اور ایک بڑی ضرورت بھی انشاءاللہ پوری ہو گی بالکل فکر مند نہ ہوں اچھا ہی ہو گا آج۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک بڑی آرزو پوری ہونے جا رہی ہے جس بھی مشکل میں تھے اب اُس سے آزاد ہوں گے اور جو لوگ کسی بندش میں تھے وہ بھی انشاءاللہ اب اس سے نکل جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں اور اپنی نظروں کی حفاظت بھی کریں جو لوگ کسی قانونی معاملات میں ہیں وہ اپنا پورا فوکس رکھیں ورنہ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی انشاءاللہ کم ہو سکے گی البتہ اپنوں سے کچھ کی جدائی عمل میں آ سکے گی ان دِنوں غیر متوقع طور پر کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ لگے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دِنوں آپ کو مالی طور پر کسی جانب سے بڑا فائدہ حاصل ہونے والا ہے اور جس مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے انشاءاللہ اب اُس سے بڑی تیزی سے نکل سکیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ اللہ کر کے آپ مشکلات سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں اور جو رکاوٹیں تھیں وہ اب تیزی سے دور ہوں گی۔ اپنوں کی طرف سے اب صلہ والا معاملہ نظر آتا ہے ۔
