امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) امیر بالاج قتل کیس میں لاہور پولیس کو مطلوب خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ طیفی بٹ کو ساتھیوں نے رحیم یار خان کے علاقے سنجارپور  کی حدود میں چھڑانے کی کوشش کی جو پہلے سے ہی موقع پر موجود تھے، ان کی فائرنگ سے مارا گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم کو لاہور منتقل کیا جارہا تھا کہ 2 کاروں میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم کو چھڑا کر فرا ر ہو نے میں کامیاب ہوگئے، فوری طورپر مقامی سی سی ڈی ٹیم اور پولیس سے مدد لی گئی، سی سی ڈی ٹیم نے دو مشکوک گاڑیوں کو روکا جن سے 20,25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا جو ہسپتال منتقلی کے دوران  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس کی شناخت طیفی بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ 

طیفی بٹ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے ،زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیمیں خواجہ تعریف بٹ کے قاتلوں اور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش میں متحرک ہیں