لاہور، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

لاہور، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار
لاہور، 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی )لاہور میں  15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے اپنے مالک کے پیسے خرد برد کرنے کے لئے  جھوٹی کال کی تھی۔

تفصیل کے مطابق لاہور لاری اڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ کالر اسماعیل نے اطلاع دی تھی کہ دو ڈاکو 5 لاکھ 31 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔تحقیقات کے دوران پولیس کو شک ہوا، جس پر ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیش میں اسماعیل کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے مالک کے پیسے خرد برد کرنے کے لئے جھوٹی کال کی تھی۔تاہم کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد  کرلئے  جو اسی دکان کے لاکر میں چھپائے گئے تھے جہاں وہ ملازمت کرتا تھا۔