بھارت میں لڑکےنے اپنی گرل فرینڈ کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنوا دیا

بھارت میں لڑکےنے اپنی گرل فرینڈ کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنوا دیا
بھارت میں لڑکےنے اپنی گرل فرینڈ کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک اور ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔مغربی بنگال کے شہر درگاپور میں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ جمعہ کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ درگاپور کے آئی کیو سٹی میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم تھی اور واقعہ کالج کے گیٹ کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی، کچھ لوگوں نے دونوں کو روکا اور لڑکی کو ایک ویران علاقے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ اُس کا دوست موقع سے فرار ہو گیا، ہمیں شک ہے کہ وہ بھی واقعے میں ملوث ہے۔طالبہ کے والد نے پولیس میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی کا  دوست "بہانے سے اسے سنسان جگہ پر لے گیا"، جہاں حملہ آوروں نے اُس کا موبائل فون اور 5,000 روپے بھی چھین لیے۔متاثرہ طالبہ کو درگاپور کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کئی افراد سے، بشمول اُس کے دوست، پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ جبکہ طالبہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -