افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیو بند کا دورہ

افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیو بند کا دورہ
افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیو بند کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے  وزیر خارجہ  امیر خان متقی نے اپنے دورہ بھارت کے موقع  پر  ریاست اترپردیش میں معروف  دینی درسگاہ  دارالعلوم  دیوبند کا بھی دورہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر طلبا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی اور  افغان وزیر خارجہ کے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔افغان وزیر خارجہ نے دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور جمعیت علما ہند (الف) کے صدر  مولانا ارشد مدنی سمیت دیگر علما سے ملاقاتیں کیں۔  امیر خان متقی کو  مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حدیث کی سند بھی عطا کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق  دارالعلوم دیوبند میں اس وقت صرف 15 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں۔