پاکستان  اور  روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 'دوستی 2025' کا اختتام ہوگیا

پاکستان  اور  روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 'دوستی 2025' کا اختتام ہوگیا
پاکستان  اور  روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 'دوستی 2025' کا اختتام ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  اور  روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 'دوستی 2025' کا اختتام ہوگیا۔ پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 'دوستی 2025' روس کے جنوبی علاقے میں منعقد کی گئی۔روسی وزارت  دفاع  کے مطابق مشترکہ تربیتی مشق کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عملی مظاہرے کیے۔ دونوں طرف سے 200 فوجی اہلکار مشق میں شریک تھے۔

روس کی جانب سے جنوبی فوجی ڈسٹرکٹ کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا جب کہ پاکستان کی نمائندگی پاک فوج کے اسپیشل فورسز کے دستوں نےکی۔مشق کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعامات دیےگئے اور روایات برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے فوجی افسران نے  یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی مشق 'دوستی 2025' کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا ہے۔ یہ مشترکہ مشق 2016 سے روس اور پاکستان میں  باری باری منعقد کی جاتی ہے۔

مزید :

قومی -